سکم میں بھارتی اور چینی فوج میں جھڑپیں: جانی نقصان

294

چین نے بھارت کی ایک بار پھر پٹائی کردی، سکم بارڈر پر بھارت اور چینی فوج میں جھڑپوں کے دوران کئی بھارتی فوجی زخمیوں کے ہونے کی اطلاع ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اور چینی فوج کے درمیان سکم سرحد پرجھڑپیں ہوئیں، جھڑپوں کے دوران بھارت کے کئی فوجی زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، حالیہ جھڑپیں 3 روز قبل سکم میں نکولا پاس پر ہوئیں۔

بھارتی میڈیا پر فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تازہ جھڑپ 20 جنوری کو شمالی سکم کے علاقے نکولا میں ہوئی جس میں دونوں فوجیں آمنے سامنے آئیں اور مقامی کمانڈرز نے مروجہ پروٹوکول کے تحت معاملے کو حل کروایا۔

نکولا کا سرحدی علاقہ بھارتی ریاست سکم کو چین کے ریجن تبت سے منسلک کرتا ہے۔

خیال رہے کہ ایک سال سے بھی کم عرصے میں بھارت اور چینی فوج میں جھڑپوں کا دوسرا واقعہ ہے۔

واضح رہے کہ لداخ میں وادی گالوان میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان آپس میں لڑائی چھڑگئی تھی جس کے نتیجے میں بھارتی فوجی کرنل سمیت 20 ہندوستانی فوجی مارے گئے تھے۔

مقبوضہ کشمیر کے خطے لداخ میں چینی اور بھارتی فوج کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے باعث بھارتی گشتی ٹیم کو روکنے کے لیے گالوان اور پیانگونگ تو کے علاقوں میں بنکرز کی تعمیر جاری ہیں چینی فوجیوں کی جانب سے کئی بھارتی اہلکاروں کو پکڑا بھی گیا لیکن بعد میں چھوڑ دیا۔ بعض میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چین متنازع علاقوں میں بھارتی فوجیوں کو گشت کرنے سے روکنے کے لیے2 مقامات پر بنکرز بنا رہا ہے۔