جنوبی افریقہ کیخلاف کل کے میچ کیلئے پلان بنالیا، بابراعظم

307
 آسٹریلیوی ٹیم سے خوفزدہ ہونے کا تاثر درست نہیں ہے، بابر اعظم 

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ جنوبی آفریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ کیلئے پلان بنالیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے جنوبی آفریقہ کے خلاف کل سے شروع ہونے والے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے حوالے سے کہا ہے کہ کل کے میچ کیلئے بہت محنت کی اور کوشش کریں گے کہ نتائج اپنے حق میں لائیں۔

قومی کپتان نے کہا کہ جنوبی افریقہ ٹاپ ٹیم ہے، اسے آسان نہیں لیں گے جبکہ نیوزی لینڈ میں انجری کے باعث ٹیم کو بہت مس کیا۔

خیال رہے کہ پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کل یعنی 26 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا.

واضح رہے کہ مہمان ٹیم قومی ٹیم کیخلاف2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے علاوہ 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی جس کا پہلا میچ 11 فروری کو کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی 20 میچ 13 فروری کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 14 فروری کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

دوسری جانب پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام تیاریاں مکمل کرلیں اور جن شہروں میں سیریز کے میچز کا انعقاد ہونا ہے وہاں سیکورٹی ایجنسیز کے اہلکاروں نے پوزیشنز سنبھالیں۔