مالم جبہ: 48غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان کو محفوظ قرار دیدیا

107

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) سیاحتی مقام مالم جبہ میں پاکستان انٹرنیشنل اسنو بورڈنگ کپ میں شرکت کیلئے پہنچنے والے 48غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دے دیا۔سوات کے علاقے مالم جبہ میں پاکستان انٹرنیشنل اسنو بورڈنگ کپ کے دلچسپ مقابلے میں ملکی وغیر ملکی کھلاڑیوں نے حصہ لیا،ان مقابلوں کو دیکھنے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد مالم جبہ پہنچی ۔خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹوورازم اتھارٹی کی جانب سے منعقدہ اسنو بورڈنگ کپ میں ملکی و غیر ملکی کھلاڑی اپنے فن کے جوہر دکھا ئے۔ غیرملکی کھلاڑیوں نے پاکستان کو سیاحت کے لیے محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی سیاح آسانی کے ساتھ پاکستان آسکتے ہیں‘ کھلاڑیوں کا کہنا تھا مالم جبہ اسنو بورڈنگ میں شرکت کرنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔‘ پاکستان محفوظ اور خوبصورت ملک ہے یہاں حسین مقامات کے ساتھ لوگ بھی عوام دوست ہیں اور کھلے دل سے سیاحوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، مالم جبہ سوات میں بین الاقوامی معیار کا سلوپ قدرتی طور پر موجود ہے جسے محکمہ کھیل اولمپک مقابلوں میں شامل کرکے یہاں مقابلے کرا سکتے ہیں۔