بلوچستان میں سیکورٹی اداروں کو الرٹ کردیا گیا

207

لسبیلہ(آن لائن) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو کی زیرصدارت صوبے میں امن وامان و دیگر انتظامی امور کا جائزہ لینے کے سلسلے میں اعلی سطح کا اجلاس‘ وزیرداخلہ بلوچستان نے پولیس، لیویز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت ۔اجلاس میں کمشنر قلات ڈویژن، مدثرملک، ڈی آئی جی جاوید عالم اوڈو ،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ وقار حسن چیمہ ،ڈی پی او لسبیلہ، طارق مستوئی، اسسٹنٹ کمشنر لسبیلہ ودیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے ، اجلاس کے شرکا نے صوبائی وزیر داخلہ کو لسبیلہ،حب،قلات، میں امن وامان کی موجودہ صورتحال ودیگر امور سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔اجلاس میں لسبیلہ ،حب، میں امن وامان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلیے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ عوام کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے کوئی بھی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھا جائے جبکہ حب شہر میں منشیات کے خلاف سخت سے سخت اقدامات کرنے کی بھی ہدایات بھی جاری کی۔