حیدر آباد، مدرسہ جامعہ اسلامیہ میں آج سے تعلیم بالغان کا آغاز ہوگا

495

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) اسلامک ایجوکیشن ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) حیدر آباد کے جنرل سیکرٹری اصغر علی خان یوسفزئی کے اعلامیے کے مطابق اسلامک ایجوکیشن ایسوسی ایشن کے زیر انتظام چلنے والے مدرسہ جامعہ اسلامیہ بالمقابل سیشن کورٹ فاطمہ جناح روڈ میں آج سے تعلیم بالغان کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے، جس میں بعد نماز عشاء آدھا گھنٹہ نوجوانوں اور بڑی عمر کے کاروباری و ملازمت پیشہ افراد کو نماز کی درستگی، قرآن کریم کو صحیح تلفظ اور مخارج کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم دی جائے گی۔ دلچسپی رکھنے والے مسلمان بھائی اپنے قیمتی وقت میں سے وقت نکال کر سنت کے مطابق نماز کی ادائیگی کا۔