جیکب آباد، واٹر سپلائی پر فائرنگ اور لوٹمار کا مقدمہ درج نہ ہوا

231

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد واٹر سپلائی پر شرپسندوں کی فائرنگ اور چوکیدار سے لوٹمار کا مقدمہ درج نہ ہوا۔ جیکب آباد کی واٹر سپلائی کے کھیرتھر پلانٹ پر شر پسندوں نے فائرنگ کرکے چار سو کے وی کے ٹرانسفارمر تباہ کرنے اور فلٹر پلانٹ فائرنگ کرکے چوکیدار کو مارپیٹ کے بعد نقدی اور موٹر سائیکل چھیننے کے واقعے کا مقدمہ تین روز گزرنے کے بعد بھی درج نہ ہوسکا۔ ٹرانسفارمر تباہ ہونے سے کھیرتھر پلانٹ پر بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، جس کے باعث شہری پانی کی فراہمی سے محروم ہوگئے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈی سی حفیظ سیال کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی کو کیس داخل کرنے کا کہا ہے وہ اس معاملے کی نگرانی کررہے ہیں۔ ایس ایس پی طارق نواز کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کی نشاندہی ہوگئی ہے، جسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔