کھپرو، سول اسپتال سہولیات سے محروم، عملہ غیر حاضر

241

کھپرو (نمائندہ جسارت) سول اسپتال میں خاطر خواہ انتظام نہیں، اتنا بجٹ ہونے کے باوجود ای سی جی مشین اور بہت سے ٹیسٹ میسر ہی نہیں، محکمہ صحت کی جانب سے آئی ادویات باہر میڈیکل اسٹوروں پر فروخت کردی جاتی ہیں، 60 رکنی عملہ ہونے کے باوجود صرف چند ہی لوگ نظر آتے ہیں، وہ بھی ٹائم کے پابند نہیں، تین دن قبل غریب آباد کے رہائشی انو مل راٹھی کو گھر والے سول اسپتال لائے، ڈاکٹر نے دیکھتے ہی میرپور خاص لے جانے کا کہا، وہ لوگ میرپور خاص سول اسپتال لے گئے پھر حیدر آباد ریفر کردیا گیا۔ سوال ہے کہ کھپرو میں یہ سب سہولیات کیوں موجود نہیں، اتنا عملہ ہونے کے باوجود اتنا بڑا تعلقہ اسپتال تین لاکھ کی آبادی کے لیے ناکافی ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں، یہاں تک کہ اسسٹنٹ کمشنر سید علی اصغر شاہ نے بھی کوئی کارروائی کرنے کو تیار نہیں، ایم ایس کھپرو تو بیٹھتے ہی نہیں شکایت کس سے کرے۔ انہوں نے حکام بالا اور ڈی سی سانگھڑ سے توجہ دینے کا مطالبہ۔