تحریک عدم اعتماد بلاول کامؤقف نہیں تجویز ہے‘ شازیہ مری

486

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے چیئرمین بلاول زرداری کا مؤقف فیصلہ نہیں بلکہ ایک تجویز ہے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری ایوانوں میں حکومت کے خلاف مزاحمت کے حوالے سے پی ڈی ایم رہنماؤں کو اپنی تجویز دیں گے، شازیہ مری نے کہا کہ ممکنہ تحریک عدم اعتماد
کی کامیابی کے حوالے سے وفاقی وزرا کے بیانات خوش فہمی پر مبنی ہیں،وزیراعظم سمیت حکومتی ترجمانوں کے حواس پر چیئرمین بلاول سوار ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی میچیور سیاست سے سلیکٹڈ حکومت پر لرزہ طاری ہے،سندھ حکومت پر تنقید کرکے حکومتی ترجمان اپنی نااہلی پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔