نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی رہنمائوں کی ملاقات

256

نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے وفد نے ریجنل لیبر ڈائریکٹر ایسٹ احمد علی لاکھو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے وفد میں NLF کراچی کے نائب صدر محمد سلیم، لانڈھی کورنگی کے زونل صدر شہادت علی، پیکسار یونین کے صدر بدر اور دیگر نے ملاقات کی۔ جس میں پیکسار ایمپلائز یونین، میرٹ پیکجز، لوڈز اتحاد ورکر یونین، جافمین ایمپلائز یونین، آدم جی انجینئرنگ، گارمنٹس، ہوزری و دیگر فیکٹریوں کے مسائل پر میٹنگ میں لانڈھی کورنگی صنعتی ایریا کی ملحقہ یونینز کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔ جس پر ریجنل لیبر ڈائریکٹر ایسٹ نے اپنی مکمل یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ لیبر ڈپارٹمنٹ مزدوروں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہے۔