صفحہ محنت کی اہمیت کم نہیں ہوئی

194

قمر الحسن
روزنامہ جسارت کا مزدور صفحہ اپنے تیس سال مکمل ہونے پر مبارکباد کا مستحق ہے۔ پا کستان میں محنت کشوں کے مسائل اجاگر کرنے میں صفحہ محنت کا اہم کردار رہا ہے۔ صفحہ محنت کو مرتب کرنے کے لیے انچارج صفحہ محنت جس تندہی سے کام کر رہے ہیں بلا شبہ وہ ایک گراں قدر خدمت سر انجام دے رہے ہیں جس کے لیے وہ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔روزنامہ جسارت بھی اس جسارت کے لیے مبارکباد کا مستحق ہے کہ وطن عزیز میں محنت کشوں کی ٓواز بلند کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے بلکہ اجیر،آجر اور حکومت کا موقف بلا خوف و خطر شائع کر رہا ہے۔ دور حا ضر میں جب میڈیا میں بہت تیزی سے تبدیلیاں رو نما ہو رہی ہیں ،نہ صرف پرنٹ میڈیا بلکہ الیکٹرونک میڈیا کو بھی تیز و تند اور برق رفتارسوشل میڈیا کا چیلنج در پیش ہے، صفحہ محنت نے اپنی انفرادیت کے باعث اپنی اہمیت کم نہیں ہونے دی ہے۔
قومی زبان میں قومی سطح پر صفحہ محنت کے شائع ہونے اور ملک بھر کے محنت کشوں وآجران اور ان کی تنظیمیں کے مسائل اجاگر کرنا اور ان کی آواز بشمول صوبائی ا ور وفاقی حکومتوں تک آواز پہنچانا بلا شبہ ایک بہت بڑا کارنامہ ہے۔ دعا ہے کہ کہ جسارت کا صفحہ محنت ترقی کی مزید منازل کامیابی سے طے کرے۔