فارماٹیک کے افتخار خان کا مطالبہ

130

افتخار خان ولد تاجر خان ایمپلائی کوڈ F-PTEC-177 نے جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر کو گزشتہ دنوں درخواست دی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ میں Pharmatec (pvt) itd سائٹ کراچی (pvt) Fulcram Ltd بزنس کنسلٹنگ سروسز کے خلاف حسب ذیل شکایت پیش کرتا ہوں کہ آپ قانون میں حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے فوری مداخلت کرکے آجر کو ہدایات جاری کریں کہ میرے غیر قانونی گیٹ اسٹاپ کے احکامات زبانی کو واپس لیتے ہوئے مجھے فوری ڈیوٹی پر لیا جائے۔ مجھے 01-01-2021کو ماہ دسمبر کے تنخواہ کا چیک دینے کے بعد HR کے متعلقہ افسر نے کہا کہ آپ ایک ہفتہ آرام کرو ہم آپ کو کال کریں گے۔ آپ ڈیوٹی پر واپس حاضر ہوجانا جب میں صبح 07-01-2021 کو متعلقہ افسر کے پاس ڈیوٹی کے لیے معلومات کے لیے گیا HR افسر نے مجھے فیکٹری گیٹ سے داخل ہونے سے منع کردیا اور گیٹ سیکورٹی کے ذریعے مجھے کہا گیا کہ آپ کا گیٹ اسٹاپ ہے اور آپ کو ملازمت سے علیحدہ کردیا گیا ہے۔ مجھے اس سلسلے میں کوئی تحریری اطلاع نہیں دی گئی۔ اس موقع تحریری اطلاع فیکٹری انتظامیہ کو دستی دینے کی کوشش کی لیکن گیٹ سیکورٹی نے اس کو وصول نہیں کیا۔ مجھے 7½ سال (26-08-2013) سے فیکٹری کے پیداواری عمل میں مستقل نوعیت کار پر بطور اسکلڈ ورکر بوسط Fulcram (Pvt) Ltd ملازمت کے فرائض انجام دے رہا ہوں۔ آپ سے گزارش ہے کہ اس تحریری شکایات کو قانون کی دفعہ 16 کی ذیلی دفعہ 10 کے تحت شکایات تصور کرتے ہوئے آجر کے خلاف حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے ہدایات جاری کی جائیں کہ میرے غیر قانونی گیٹ اسٹاپ کے زبانی احکام کو واپس لیتے ہوئے مجھے ڈیوٹی کرتے ہوئے ہدایات جاری کی جائیں کہ میرے غیر قانونی گیٹ اسٹاپ کے زبانی احکام کو واپس لیتے ہوئے مجھے ڈیوٹی کرنے کی اجازت دی جائے اور آجر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔