حبیب جنیدی کا مطالبہ

87

محنت کش طبقہ نے ملک میں حقیقی جمہوری نظام کے قیام اور آزادی صحافت کی جدوجہد میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصّہ لیا ہے اور ہم ایک مرتبہ پھر صحافی برادری اور اخباری کارکنان کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ اپنے روزگار کے تحفظ اور صحافت کی آزادی کی تحریک میں تنہا نہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر سینئر مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے تین روزہ اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پی ایف یو جے کے اس نقطہ نظر سے مکمل طورپر اتفاق کرتے ہیں کہ جس کے مطابق میڈیا مالکان اور بعض حکومتی افراد کے گٹھ جوڑ سے صحافیوں کو اُن کے حقوق سے محروم کرنے اور آزادی صحافت کا گلہ گھونٹنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔