سیالکوٹ ضمنی انتخاب،ق لیگ کا پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

163

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے سیالکوٹ کے حلقہ این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے پارٹی رہنمائوں کو پی ٹی آئی امیدوار کی بھر پور حمایت کی ہدایت دیدی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم اتحادی کی حیثیت سے تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی میں موثر اور بھرپور کردار ادا کریں گے۔