مڈٹرم انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،چودھری سرور

204

لاہور(صباح نیوز)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ قلیل مدتی انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،اپوزیشن کوپارلیمنٹ کے اندر اور باہر ناکامی کے سوا کچھ نصیب نہیں ہوگا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم عدم اعتماد کا سوچنے سے پہلے سینیٹ والی تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ یاد رکھے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد میں جتنی جماعتیں ہیں اتنے ہی بیانیے ہیں ،پی ڈی ایم میں کوئی جماعت دوسری جماعت پر اعتماد کو تیار نہیں، استعفے دیے نہ لانگ مارچ کیا، نہ ہی پی ڈی ایم تحریک عدم اعتماد لاسکے گی۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کسی صورت اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ،سیاسی مخالفین کو سمجھ نہیں آرہی وہ اپنی سیاست کیسے بچائیں ،اپوزیشن کے پاس حکومت کا مینڈیٹ تسلیم کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں ۔