جماعت اسلامی سندھ کے رہنماؤں کا سرفرازاحمد سے اظہار تعزیت

267

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی ، جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ اور سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر سرفراز احمد کے بھائی نثاراحمدکی وفات پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ صوبائی رہنمائوں نے میرپور ماتھیلو گھوٹکی پریس کلب کے صدر ثاقب نصیرگڈانی کے والد غلام رسول کی وفات پر بھی دلی دکھ کا اظہار کیا ۔