کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں‘ ملک منظور حسین اعوان

259

مسلم لیگ ن (سعودی عرب) کے مرکزی صدر ملک منظور حسین اعوان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ وہ صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) ریاض ریجن میاں محمد طارق جنید اور دیگر اراکین کور کمیٹی کی جانب سے دیے گئے استقباليے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں کی پہچان اور وقار اُن کی پارٹی اور قیادت ہوتی ہے۔ ہماری پارٹی نہ صرف پاکستان کی ترقی بلکہ اس کی سرحدوں کی بھی محافظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کارکنوں کے لیے ہمہ وقت حاضرہیں۔
قبل ازیں تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جب کہ نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری ریاض ریجن راشد منہاس نے خوش اسلوبی سے انجام دیتے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ تقریب سے سرپرست مسلم لیگ ن (سعودی عرب) رانا محمد اشرف سمیت چیئرمین ریاض ریجن ملک راشد پرویز اعوان، ملک اسلم کھوکھر، جنرل سیکرٹری ریاض ریجن راشد منہاس اور صدر مسلم لیگ سعودی عرب میاں طارق جنید نے بھی خطاب کیا اور پارٹی کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے پر زور دیا۔ تقریب میں کارکنوں سمیت عہدے داروں نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں چیئرمین، صدر کلچرل ونگ اور کوآرڈینیٹر ریاض ریجن کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ آخر میں کارکنوں سمیت کورونا وائرس کے خطرات میں اعلیٰ خدمات انجام دینے والے صحافیوں کو اعزازی شیلڈوں سے نوازا گیا۔