ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل ریاض ریجن کی استقبالیہ تقریب

411

ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل ریاض ریجن کے زیراہتمام تقریب استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت کامران ملک نے کی جب کہ مہمان خصوصی مبشر انوار تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک کیا گیا، جس کی سعادت صحافی عابد شمعون چاند کوحاصل ہوئی۔ کامران ملک نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور سوسائٹی کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سوسائٹی نئے آنے والے صحافیوں کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم ہے، جس میں وہ سینئرز کی رہنمائی سے صحافتی اصولوں پر عمل پیرا ہو سکتے ہیں۔
مہمان خصوصی مبشر انوار کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ تمام صحافی بھائیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے۔ میں ملک کامران کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اس مقصد سے ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ نائب صدر ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل (سعودی عرب) امتیاز احمد کا کہنا تھا صحافی بھائیوں کو ایک جگہ اکٹھا دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ سینئر نائب صدر وسیم خان کا کہنا تھا ہماری ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ مثبت صحافت کی جائے۔ ہم ان شا اللہ تمام آئے ہوئے نئے صحافی بھائیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ تقریب میں نائب صدر ریاض ریجن خرم خان کو نوٹیفیکیشن بھی دیا گیا۔ یونائیٹڈ میڈیا فورم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد ندیم بھٹی کا کہنا تھا کہ میں ملک کامران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جنہوں نے تمام صحافی بھائیوں کو ایک جگہ پر اکٹھا کیا۔تقریب میں خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی عابد شمعون چاند کا کہنا تھا کہ ہماری حمایت اور نیک خواہشات ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل کے ساتھ ہیں ۔ جوائنٹ سیکرٹری بابر ملک کا کہنا تھا ہم اپنی پوری کوشش کریں گے کہ نئے آنے والے صحافی بھائیوں کو ساتھ لے کر چلیں۔ سیاسی و سماجی شخصیت گل زیب کیانی نے تقریب کے انعقاد پر منتظمین کو مبارک باد پیش کی۔ آخر میں بہترین کارکردگی پر صحافیوں میں انعامات اور تحائف تقسیم کیے گئے۔