بھارت میں مزارات، مساجد، مدارس کی بے حرمتی پر خاموش نہیں رہ سکتے، اشرف جلالی

281

لاہور (آن لائن) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ بھارت میں مزاراتِ اولیاء، مساجد، مدارس اور اسلامی آثار کی بے حرمتی پر خاموش نہیں رہ سکتے، بھارت سیکولر اسٹیٹ کے بجائے ہندوتوا کے لاوے کا آتش فشاں بن چکا ہے۔ پاکستان کا جنرل اسمبلی میں بھارت میں مقدس مقامات کی بے حرمتی کا حساس مذہبی معاملہ اٹھانا قابل تحسین ہے۔