وزیراعلیٰ مراد علی شاہ مدت پوری کریں گے ‘ پیپلزپارٹی

220

کراچی(پ ر)وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول زرداری نے واضح کردیا ہے کہ 2023ء تک ہمارے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ ہی رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کراچی پریس کلب پر پیپلز ہیومن رائٹس ڈسٹرکٹ کورنگی کے زیر اہتمام سید خورشید احمد شاہ کی رہائی اورزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کے خلاف نیب ریفرنس پر احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ناصر شاہ نے کہا کہ خورشید شاہ 2 سال سے پابند سلاسل ہیں انہیں سچ بولنے اور پیپلز پارٹی سے وفاداری کی سزا دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت الزامات اور انتقام کی حکومت ہے، جو صرف اپنے سیاسی مخالفین کو ہراساں کرنے کے لیے جھوٹ پر مبنی مقدمات دائر کر رہی ہے،پیپلز پارٹی والے نیب ریفرنسز اور گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔