مسلم لیگ ن کا سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

739

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن نے سینیٹ انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راجہ ظفر الحق اور شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں پارٹی کی نائب صدر مریم نواز نے بھی شرکت کی۔ نائب صدر (ن) لیگ مریم نواز نے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق پارلیمانی پارٹی کو آگاہ کردیا ہے جب کہ پارلیمانی پارٹی ارکان نے فیصلے کی حمایت کی ہے۔

ائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو قومی اور عوامی ایشوز پر ٹف ٹائم دیا جائے گا، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے جب کہ پارلیمان میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔