ڈبلیو ایچ او نے مدینہ منورہ کو صحت مند شہر قرار دے دیا

436

ریاض: کورونا وائرس نے دنیا بھر کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے تاہم جہاں دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے وہیں، مسلمانوں کے مقدس ترین شہر مدینہ میں کورونا وائرس کے کیسز میں نماٰیاں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور اب عالمی ادارہ صحت نے مدینہ منورہ کو صحت مند شہر قرار دے دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے صحت مند شہر کے لیے جتنے عالمی معیار مقرر کیے تھے، مدینہ منورہ نے وہ سب مکمل کرلیے ہیں  جس پر  عالمی ادارہ صحت نے مدینہ کو صحت مند شہر کا سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے۔

وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مدینہ کو صحت مند شہر کا سرٹیفیکیٹ گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان کو پیش کیا ہے۔

خیال رہے مدینہ منورہ کو صحت مند شہر قرار دیے جانا مسلمانوں کیلئے کسی خوشخبری سے کم نہیں کیونکہ ہر سال لاکھوں زائرین عمرہ اور حج  کے دوران اس مقدس شہر کا رخ کرتے ہیں اور اس وجہ سے مدینہ منورہ کا صحت مند شہر قرار دیے جانا ایک بڑی خبر ہے۔

سعودی حکومت مدینہ کے ساتھ ساتھ مکہ کو بھی کورونا فری کرنے کے کاوش جاری رکھے ہوئے ہے اور سعودی حکومتی ترجمان کے مطابق بہت جلدی اس ضمن میں اہم پیش رفت ہونے کے امکانات ہیں۔

 دوسری جانب سعودی حکومت اس سال حج کو ممکن بنانے کی کوشش کر رہے ہے اور حج کے دوران کورونا وائرس کے کم سے کم پھیلنے کے لیے بھی سخت سے سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے صحت مند شہر کے لیے جتنے عالمی معیار مقرر کیے تھے، مدینہ نے وہ سب مکمل کرلیے ہیں جبکہ مدینہ کی آبادی بیس لاکھ سے زیادہ ہے اور ایسی وجہ عالمی ادارہ صحت نے یہ سرٹیفیکیٹ جاری کیا ہے۔

یاد رہے مدینہ نے صحت مند شہروں کا پروگرام متعارف کرایا ہے اور اس کا اہم پہلو یہ تھا کہ شہر میں سپیشلسٹ فلاحی انجمنیں قائم کی گئیں جبکہ سرکاری اداروں کی شراکت سے خصوصی صحت پروگرام پر عمل کیا گیا اور اس سلسلے میں ای صدقہ پروجیکٹ قابل ذکر ہے۔

واضح رہے یہ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ تھا اور فلاحی انجمنوں کی مدد سے صحت پروگرامز چلائے گئے۔