روس: اپوزیشن رہنما کی گرفتاری کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

502

روسی صدر پوٹن کے مخالف اپوزیشن رہنما ناوالنی کی گرفتاری پر ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولا دیمیر پوٹن کے مخالف اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کی گرفتاری کے خلاف روس کے 100 سے زائد شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، احتجاجی مظاہرین اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم کے دوران پولیس نے 2500 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا۔

مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لیے نیویارک میں بھی احتجاج کیا گیا جبکہ امریکہ اور یورپی یونین نے مظاہرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے گرفتاری پر شدید مذمت کی اورمظاہرین کی رہائی کا بھی مطالبہ کردیا۔

Alexei Navalny: 'More than 3,000 detained' in protests across Russia - BBC  News

واضح رہے کہ ناوالنی کو زہر دیے جانے کے بعد وہ جرمنی میں زیرعلاج تھے تاہم 17 جنوری کو جرمنی سے واپسی وطن پہنچے تو ان کو ایئر پورٹ پر ہی پولیس نے حراست میں لے لیا تھا، الیکسی ناوالنی کوروس کا سب سے اہم اپوزیشن رہنما سمجھا جاتا ہے۔