تحریک انصاف انشاء اللہ عدم اعتماد کی تحریک کو شکست دےگی ، وزیرخارجہ

276

ملتان: وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف انشاء اللہ عدم اعتماد کی تحریک کو شکست دیں گے جبکہ پییلز پارٹی  کے شریک چیئر مین نے آئینی طور پر عمران خان کو وزیراعظم تسلیم کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے خارجہ اُمور شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پی پی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے آئینی طور پر عمران خان کو وزیراعظم تسلیم کرلیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ اب بلاول وزیراعظم عمران خان کو سیلیکٹڈ نہیں الیکٹڈ کہنا شروع کردیں، ہم اپوزیشن کو آئینی انداز میں شکست دیں گے۔

وزیرخارجہ نے نیوز کانفرنس کے دوران مزید  کہاکہ  پی ڈی ایم والے چند دنوں میں بکھر جائیں گے جبکہ بلاول بھٹو نے کہا ہےکہ ہمیں عدم اعتماد کی تحریک لانی چائیے تو تحریک انصاف ان شاء اللہ عدم اعتماد کی تحریک کو بھی شکست دے گی ۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آٹے کی کمی کو پورا کرنے کے لیے گندم امپورٹ کی جائے گی اور چینی کی بھی امپورٹ کا فیصلہ کیا ہے جبکہ گیس کی قیمتوں کا اضافہ ایک چیلینج ہے اور قوم جانتی ہے کہ گیس کے معاہدے کن حکومتوں نے کیے اور یہ سب مسلم لیگ ن کے معاہدے ہیں جو آج یہ خود کہتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے سابقہ معاہدوں نے ہمیں جکڑا ہوا ہے جبکہ جسٹس عظمت سعید صاحب کی دیانت کسی سے پوشیدہ نہیں ہے اور  اگر اپوزیشن والوں کا دامن صاف ہے تو گھبراہٹ کس چیز کی ہے، ہم نے کہا ہم سے حساب مانگتے ہیں آپ بھی حساب دیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں اور امریکی صدر نے اپنی ڈائریکشن واضح کردی ہے جبکہ افغانستان کے حوالے سے امریکہ کی پالیسی نہیں بدلے گی ۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ افغانستان مسئلے کا حل بات چیت میں ہے اور افغانستان مسئلے کا حل عسکری طریقے سے دکھائی نہیں دیتا، افغانستان میں جمہوریت کی مکمل حمایت کریں گے جبکہ بھارت کی موجودہ پالیسی سے کشمیری نالاں ہیں۔