کراچی: 12سالہ مغوی لڑکی بازیاب، اغواکار گرفتار

715

کراچی کے علاقے منگھو پیر سے پولیس نے 2 سال قبل اغواء ہونے والی لڑکی کو بازیاب کرا لیا ہے جبکہ اغواء کے الزام میں خاتون اور مرد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز منگھوپیر سے 2 سال قبل اغواء ہونے والی 12 سالہ لڑکی کو بازیاب کرا لیا گیا ہے جبکہ لڑکی کے اغواء میں ملوث ملزم مہراب اور عاصمہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب لڑکی کے اغواء کا مقدمہ مغویہ کے بھائی علی محمد کی مدعیت میں منگھو پیر تھانے میں درج کروائی گئی  ہے جبکہ لڑکی کے اغواء میں ملوث ملزم مہراب اور عاصمہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے گرفتار اغواء کاروں میں مدعی کی بیوی اورسسر شامل ہیں جبکہ مدعی کے سسر نے زبردستی کم عمر مغویہ سے نکاح بھی کیا تھا اور پولیس کا کہنا ہے کہ اغواء کا یہ واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔