کورونا کی دوسری لہر: مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی

306

کورونا کی دوسری لہر کے دوران پہلی بار مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

وزارت صحت کے مطابق پاکستان 10 نومبرسے قبل کے حالات کی جانب واپس آگیا، 10 نومبر 2020 کے بعد کورونا مثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

حکام کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ 5 سے 8 نومبر 2020 کے درمیان کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.9 فیصد تھی۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 32 ہزار 412  ہوگئی اور 11,295 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز34  ہزار628  ہوگئی.

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 9 کروڑ 93 لاکھ24  ہزار 214 افراد متاثر، 21 لاکھ 30 ہزار 341افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 7 کروڑ 13 لاکھ 70 ہزار201 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔