کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن کھل گئے

269
cng station

کراچی سمیت سندھ بھر میں 6 روز بعد سی این جی اسٹیشن کھلنے کے باعث شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن 6 روز بعد کھول دیے گئے،سی این جی اسٹیشن کھلنے کے بعد گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

پنجاب، راولپنڈی اور اسلام آباد میں 37 روز بعد سی این جی اسٹیشنز کو کھول دیا گیا لیکن شام 6 بجے سی این جی اسٹیشن کو گیس فراہمی پھر بند کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سردی کی شدت کے باعث گیس بحران کے پیش نظر سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا اعلان کیا تھا اور ایل این جی اور دیگر مقامی گیس اسٹیشنز بھی بند رہیں گے۔