عراق میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ: 11 ہلاک، 10 زخمی

451

عراق میں ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں نے سراٹھالیا، دہشتگردوں کے حملے میں رضا کار فورس حشدالشعبی کے 11 ارکان ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے صوبہ صلاح الدین میں رات کی تاریکی میں دہشتگردوں نے حشد الشعبی کے مرکز کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 11 ارکان ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

یاد رہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے طائران اسکوائر بازار میں اس وقت ہوئے جب خودکش بمباروں نے پُرہجوم مارکیٹ میں لوگوں کے درمیان خود کو دھماکے سے اُڑایا۔ خودکش حملوں میں 32 افراد ہلاک جبکہ 110 زخمی ہوئے تھے۔