ملتان: گھریلو جھگڑے پر باپ نے بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

483

ملتان میں ماہر امراض دماغی، نفسیاتی اور منشیات ڈاکٹر اظہر حسین نے گھریلو تنازعے پر بیٹی کو قتل کرکے خود کشی کرلی جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر اظہر حسین نے گھریلو تنازعے پر پہلے اپنی بیٹی کو گولی ماری جبکہ ایمبولینس میں بیٹی ڈاکٹر علیزہ کی موت کی اطلاع ملی تو صدمے سے خود کو بھی گولی مارکر زندگی ختم کرلی جس پر پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے اورتفتیش شروع کردی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ملتان کے معروف ماہر نفسیات ڈاکٹر اظہر حسین اور ان کی بیٹی ڈاکٹر علیزہ کے درمیان فیملی جائیداد کے معاملے پر تنازع چل رہا تھا  اور جائیداد کے تنازعے نے دونوں باپ بیٹی کی زندگی لے لی۔

 پورلیس کی جانب سے ابتدائی رپورٹس کے مطابق  ڈاکٹر اظہر حسین نے طیش میں آکر گھر میں پہلے اپنی بیٹی کو گولی ماری لیکن جب ایمبولینس میں ان کو بیٹی کی موت کی اطلاع ملی تو ڈاکٹر اظہر نے شدید صدمے میں خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی ختم کرلی۔

واقعہ کی اطلاع پر ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے اور ڈاکٹر اظہر حسین اور ڈاکٹر علیزہ کی لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی ہیں جبکہ واقعے کی نوعیت جاننے کیلئے قانونی کاروائی بھی شروع کردی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حقائق جاننے کیلئے ڈاکٹر علیزہ کے شوہر عدنان اور دونوں کے رشتہ داروں سے تفتیش بھی کی جارہی ہے جبکہ پولیس نے واقعہ سے متعلق عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کیے ہیں اور بتایا گیا ہے کہ علیزہ اظہر بھی ماہر نفسیات اور قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور سے تعلیم حاصل کی تھی اور علیزہ ڈاکٹر اظہر کی اکلوتی بیٹی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علیزہ کا شوہر عدنان بھی نشتر ہسپتال میں اسپیشلسٹ ڈاکٹر ہے اور ان کے تین بچے ہیں جبکہ مرنے والے ڈاکٹراظہر اور ڈاکٹرعلیزہ دونوں جسٹس حمید کالونی ملتان میں رہائش پذیر تھے۔

دوسری جانب پولیس کی تفتیش مکمل ہونے تک واقعے کی اصل حقیقت بارے کچھ بھی کہنا قبل ازقت ہے تاہم پولیس جلد دونوں کے بارے ابتدائی تفتیشی رپورٹ جاری کرے گی۔

قریبی رشتے داروں کا کہنا ہےکہ وہ ڈاکٹر اظہر کو قریب سے بھی جانتے ہیں اور ڈاکٹر علیزہ ان سے ایک سال جونیئر تھیں اور فیملی تقریبات میں بھی دونوں ساتھ جاتے تھے جبکہ ہم نے نہیں دیکھا کہ کوئی بھی والد اپنی بیٹی سے اتنا پیار کرتا ہوگا۔

خیال رہے پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں اس بارے میں دو باتیں بڑی اہمیت کی حامل ہیں جس میں مصدقہ اطلاعات ہیں کہ گھر میں ہتھیار رکھنا اور غصہ  جبکہ ڈاکٹر اظہر پر غصہ حاوی آگیا اور اس نے گھر میں بیٹی پر گولی چلادی جس سے ڈاکٹر علیزہ کی ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں موت واقع ہوئی جبکہ موت کی خبر ملنے پر ڈاکٹر اظہر نے کلینک میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔