حکومت گرانے کی خواہش رکھنے والے عوام کی نظروں سے گر گئے ، شبلی فراز

350

 

 

اسلام آباد ( آن لائن )وفاقی وزیر اطلا عات سینیٹر شبلی فرا ز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم تحریک نہیں رہی، اس کی جان نکل چکی ہے، اپوزیشن کے پاس صرف مایوسی، ناکامی اور ہزیمت باقی رہ گئی ہے۔ ن لیگی رہنما جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔سماجی رابظوں کی
ویب سائٹ ٹوئٹر پر ا پنے ایک ٹویٹ میں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ منتخب حکومت گرانے کی خواہش رکھنے والے عوام کی نظروں سے گر گئے ،اور (ن) لیگی راہنما بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ معاملے نے این آر او کی سیاست کو آشکار کیا،یہ ان کے لیے پاناما 2 ثابت ہوگا۔ عمران خان جب غریبوں کے لیے کینسر ہسپتال اور یونیورسٹیاں بنا رہا تھا تو نواز شریف اور آصف زرداری غریبوں کو لوٹ کر ایون فیلڈ اور سرے محل تعمیر کر رہے تھے۔ ن لیگی رہنما جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پختہ عزم اور ثابت قدمی عمران خان کی پہچان ہے، قوم کا مال لوٹنے والے قومی مجرموں کو حساب دینا ہوگا۔