پیپلز لیبر یونین پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمین اور صدر 45 روز کیلیے معطل

278

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز لیبر یونین پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمین اور صدر کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے پر 45 روز کیلیے معطل کردیا گیا۔ پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویژن کے صدر اسلم سموں، جنرل سیکرٹری حسین بادشاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ
پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن اور پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی سے مشاورت کے بعد پیپلز لیبر یونین پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمین مومن علی شاہ بخاری اور صدر نور محمد جلبانی کی جانب سے تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی، پارٹی رٹ کو چینلج کرنے، تنظیمی شوکاز نوٹس کا جواب تنقید کی صورت میں دینے اور سیاق وسباق سے ہٹ کر اصل جواب دینے سے قاصر ہونے کی بنا پر ان دونوں عہدیداروں کو 45 دن کیلیے معطل کیا جاتا ہے، معطلی کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔