بحیرۂ روم میں امدادی کارروائیاں374تارکین وطن کو بچالیا گیا

455
بحیرۂ روم: بین الاقوامی امدادی تنظیم کے کارکن افریقی ساحل سے یورپ پہنچنے کی کوشش میں خود کو خطرے میں ڈالنے والے تارکین وطن کو بچا رہے ہیں

طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ساحلوں سے یورپ کے مختلف ممالک پہنچنے کے خواہاں مزید سیکڑوں تارکین وطن کو بچالیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق بحیرۂ روم میں تارکین وطن کو بچانے کے لیے سرگرم فرانسیسی تنظیم ایس او ایس میڈی ٹرینین نے ہفتے کے روز ایک بیان میں بتایا کہ 48 گھنٹوں کے دوران تارکین وطن سے خوب بھری ہوئی 4 کشتیوں کو بچانے کے لیے کارروائیاں کی گئی ہیں، جن میں 21 شیرخواروں، 35 بچوں، 131 ایسے نوجوانوں جن کی عمریں 18 برس سے کم ہیں اور 2 حاملہ خواتین شامل ہیں۔