ملزمان نے کارڈیلر کو گولی ماردی،حادثات و واقعات میں 4 جاں بحق

271

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں فائرنگ اور دوسرے حادثات وواقعات میں 4افراد جاں بحق اور 12زخمی ہوگئے ، بلدیہ میںقتل ہونے والے کار ڈیلر کو گھر سے باہر بلا کر گولیاں ماریں گئیں۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹان سیکٹر A/3 مکان 295 کے باہرسوئفٹ کار کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے35سالہ نوجوان اسداللہ ولد حبیب اللہ کو نامعلوم ملزمان نے سر پر گولی مار کر ہلاک کردیا پولیس کے مطابق مقتول کوئٹہ وال تھا بلدیہ ٹان سیکٹر A/3 مکان 295 میں اسکی بہن رہائش پزیر تھی وہ دو ماہ قبل بہن کے گھر آیا تھا کاروں کی خریدوفروخت کا کام کرتا تھا رات کو دوبجے نامعلوم ملزمان نے فون کر گھر کے باہر بلایا مقتول گھر کے باہر کھڑی کار میں ملزما ن سے بات چیت کی اس دوران ملزم نے برار والی سیٹ سے دو فائر کیے ایک گولی مقتول کے جبڑے پر لگ کر سر سے آر پار ہوگئی جبکہ دوسری گولی کار کے گیٹ پر لگی ہے پولیس کے مطابق جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کے چار خول ملے ہیں ملزمان پیدل فرار ہوئے تو مقتول نے شور مچایا تھا اسلئے ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے دو فائر کئے خول فارنزک کے لئے لیبارٹری بھجوادیے ہیں جبکہ مقتول کے فو ڈیٹا سے ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔ نارتھ کراچی میں مدیحہ اسٹاپ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جو کہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔مقتول کی شناخت فاروقی کے نام سے ہوئی ہے جو کہ قریب ہی رہائش پذیر تھا، مقتول کو نامعلوم ملزمان نے پیچھے سے سر پر گولی ماری جس سے وہ جاں بحق ہوا۔پورٹ قاسم پر شان چوک کے قریب ڈرائیورکے قابو سے باہر تیز رفتار آئل ٹینکرکی زد میں45سالہ موٹر سائیکل سوار محمد نواز چانڈیو ولد گل شیر چانڈیوجاں بحق ہوگیا۔اورنگی ٹاؤن 13 نمبر فاطمتہ الزہرہ مسجد کے قریب گرائونڈ سے ایک45سالہ اصغر ولد محمد ابراہیم کی لاش برآمد ہوئی۔قاسم ٹائون میں واقع حافظ بیکری کے قریب ذاتی جھگڑے کے دوران50سالہ محمد عظیم ولد حاجی خان کوکلہاڑی کے پے درپے کئی وار کر کے زخمی کردیا۔