ٹڈاپ بدعنوانی کیس میں منی لارنڈنگ کے شواہد بھی مل گئے

199

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ٹڈاپ بدعنوانی کیس میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا،ایف آئی اے کو کیس میں منی لانڈرنگ کے شواہدبھی مل گئے کیس میں کئی اہم سیاسی شخصیات بھی زیرتفتیش ہیں۔تفصیلات کے مطابق ٹڈاپ کیس میں اربوں روپے کی کرپشن کے معاملے پر بڑی پیشرفت سامنے آئی ، ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹرعبدالرئوف نے کہا کہ مقدمے میں نامزد ملزمان کی مزید جائدادیں سامنے آگئی ہیں، ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ایک اور مقدمہ درج کر لیا ، مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ، جس میں عبدالقادرعرف بھولا سمیت کئی افراد کو نامزد کیا گیا ہے ،کیس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹڈاپ سمیت مختلف کمپنیوں کے اعلیٰ عہدے داروں سمیت اہم سیاسی شخصیات بھی زیرتفتیش ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹرٹڈاپ نے ایکسپورٹس کی مدمیں کئی جعلی ای فارمزبنوائے جبکہ ظاہرکی گئی ایکسپورٹ کی مالیت35ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔ایف آئی اے کو کیس میں منی لانڈرنگ کے شواہدبھی مل گئے۔