رینجرزکے حلیے میں دہشت گردوں کے داخلے کی اطلاع

160

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نیلے کلر کی جیپ میں رینجرز کی پرانی یونیفارم میں دہشت گردوں کے داخلے کی اطلاع پر شہر بھر میں پولیس کو ہائی الرٹ کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق شہر میں نیلے کلر کی جیپ میں رینجرز کی پرانی یونیفارم میں دہشت گردوں کے داخلے کی اطلاع پر شہر بھر میں پولیس کو ہائی الرٹ کردیا پولیس نے جیپ کی تلاش شروع کردی۔مطابق ضلع سینٹرل کے کنٹرول روم سے گزشتہ شب پیغام نشرہوا کہ نیلے کلر کی 2 جیپ میں رینجرز کی پرانی یونیفارم میں اسلحہ سے لیس کچھ مشکوک افراد حیدرآباد کے قریب گھومتے دیکھے گئے ہیںلہٰذا چوکنا ہو کر ان پر نظر رکھیں۔