ہوا کے معیار کو چیک کرنے والی ایپ متعارف

291

امریکہ نے ایک ایسی ایپ متعارف کروائی ہے جو ہوا کے معیار سے متعلق درست، اور تازہ ترین معلومات فراہم کرے گی۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق امریکہ کے محکمہ خارجہ نے حال ہی میں “زیف ایئر” نامی ایک موبائل ایپ لانچ کی ہے۔ یہ ایپ صارفین کو ہوا کے معیار کے ڈیٹا اور صحت سے متعلق مشوروں کے بارے میں معلومات مہیا کرے گی۔

صارفین اس ایپ کو ہوا کے معیار میں تبدیلیوں کے بارے میں انتباہات حاصل کرنے اور روزمرہ یا ہفتہ وار ڈیٹا دیکھنے کے لیے سیٹ کر سکتے ہیں۔

ایپل اور گوگل پلے سٹوروں پر ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب یہ ایپ صارفین کو 70 سے زائد ہوا کے معیار کی نگرانی کرنے والے امریکی صحت کے اداروں کے ساتھ جوڑتا ہے۔