عرب امارات نے ٹرمپ کے جاتے جاتے امریکہ سے بڑا سودا کرلیا

355

متحدہ عرب امارات نے ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدے کے آخری دن پر امریکہ سے 50 ایف -35 جیٹ طیارے اور دیگر اسلحہ خریدنے کے معاہدوں پر دستخط کرنے کی تصدیق کردی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے بتایا کہ اس نے اپنی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں اس معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ دستخط شدہ معاہدے میں لاگت ، تکنیکی وضاحتیں اور متوقع ترسیل کے نظام الاوقات شامل ہیں۔

سفارتخانے نے بتایا کہ معاہدوں کی کل مالیت تقریبا $23 ارب ڈالر ہے۔ اس میں 10.4 بلین ڈالر مالیت والے جیٹ طیارے ، 18 ایم کیو 9B ریپر ڈرون جن کی مالیت 2.97 بلین ہے اور دیگر اسلحہ بھی شامل ہے جس کی مالیت 10 بلین ڈالر ہے۔