ترکی پاکستان کی دفاعی ضروریات ہر صورت پوری کرے گا، ترک صدر

697

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ترکی برادر ملک پاکستان کی دفاعی ضروریات ہر صورت پوری کرے گا،ترکی کو اپنے دفاع کے لئے اب کسی دوسرے ملک پر انحصار نہیں کرنا پڑے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ ترکی اور پاکستان دونوں ایک مشکل ترین جغرافیائی حدود میں ہیں اور دنوں ملکوں کو ایک طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے،ترکی اور پاکستان نے “اسٹریٹجک اکنامک فریم ورک” کے قیام کے معاہدے پر دستخط کئے تھے تاکہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو فروغ دینے میں ایک ادارہ جاتی فریم ورک کام کرے۔

رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ ترکی اپنی بحری فوج کے ہتھیاروں کی تیاری میں نہ صرف خودکفیل ہو گیا ہے بلکہ اپنے دوست اور برادر ملکوں کی بحری افواج کو بھی جنگی بحری جہاز فراہم کرنے کی پوزیشن میں ہے۔ اب ترکی کو کوئی بھی ملک پابندیوں سے نہیں ڈرا سکتا۔