بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان کا خدشہ

886

کوئٹہ: گوادر سمیت بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز کی جانب سے جاری مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان آنے کی پیشن گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ایک سمندری طوفان بن رہا ہے، سمندری طوفان کے باعث بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ہفتہ سے پیر تک تیز ہوائیں چلنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ گوادر اور پسنی میں ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں جانے سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔