بھارت: آر ایس ایس کے رہنما کو گولی ماردی گئی

592

 اتر پردیش میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے قائم مقام سکریٹری دنیش موریہ کو شرپسندوں نے گولی مار کر زخمی کردیا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق دنیش موریہ گاؤں مارکھا مؤ کے رہائشی اور روڈ ویز کے کنٹریکٹ ورکر تھے۔ وہ صبح چھ بجے مقامی پولیس اسٹیشن کے قریب بس سے اتر رہے تھے جب موٹر سائیکل پر سوار 3 حملہ آوروں انہیں گولی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آر ایس ایس کے نظریے پر قائم ہونے والی جماعت بی جے پی کے کئی رہنما کو قتل کیا جاچکا ہے جس میں ایک زونل سیکریٹری بھی شامل ہیں۔ انہیں مقامی مارکیٹ میں واقع ایک چائے کے ہوٹل میں نامعلوم حملہ آوروں نے تیز دھار آلے درانتی سے قتل کیا تھا۔