پی ٹی اے نے اشتعال انگیزمواد پھیلانے پر ویب سائیٹ ٹرو اسلام بلاک کر دی

196

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے  امریکا سے چلائی جانے والی جماعت احمدیہ کی ویب سائٹ پر غیر قانونی اور اشتعال انگیز مواد نشر کرنے پر بند کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )نے اس ماہ کے آغاز پر جماعت احمدیہ کی ویب سائٹ ٹرواسلام کے منتظم حارث ظفر اور ان کے ساتھی امجد محمود خان کو ایک قانونی نوٹس ارسال کیا تھا، جس میں حکم دیا گیا کہ اس ویب سائٹ کو بند کر دیا جائے۔

ٹرو اسلام کی ویب سائٹ پراشتعال انگیز اور توہین آمیز مواد موجود تھا، جس سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوتی تھی، اس کے علاوہ احمدیہ جماعت اس ویب کے ذریعے اپنی جماعت کے لیے تبلیغ کا بھی کام کرتی تھی۔

نوٹس میں پی ٹی اے نے واضح کیا تھا کہ اگرویب سائٹ بند نہ کی گئی تو انہیں تین اعشاریہ ایک ملین ڈالرز کا جرمانا کیا جائے گا اور ساتھ ہی پاکستان میں ان کے خلاف ‘توہین اسلام سے متعلق قوانین کے تحت مقدمہ بھی چلایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اضح رہے کہ پی ٹی اے کی یہ کارروائی پاکستان میں قابل اطلاق ملکی قوانین کی قانونی دفعات کے عین مطابق ہے۔