پیٹ میں گیس کیوں بنتی ہے؟، وجوہات جو اکثر لوگ نہیں جانتے

4211

گیس صحت مند عمل انہضام کی پیداوار ہے۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب بیکٹیریا بڑی آنت میں کاربوہائیڈریٹ کو توڑ دیتے ہیں۔ ماہرین کا اندازہ ہے کہ اوسطا انسان روزانہ 0.6 سے 1.8 لیٹر گیس پیدا کرتا ہے۔ اور یہ عمل عام صحتمند شخص میں دن میں 12 سے 25 بار ہوتا ہے۔

تاہم بعض اوقات یہ گیس کم یا زیادہ تکلیف کا باعث بنتی ہے۔ اس تکلیف میں پیٹ میں یا سینے میں اچانک درد کی لہریں اٹھتی ہیں جو تقریباً ناقابلِ برداشت ہوتی ہیں۔ مگر یہ گیس بنتی کیوں ہیں اس سے متعلق بہت کم لوگ واقف ہوں گے۔ دراصل گیس اُس وقت بنتی ہے جب آپ ضرورت سے زائد آکسیجن اندر لیتے ہیں اور یہ درجہ ذیل امور میں ہوتا ہے:

1) تیزی سے کھانا یا پینا

2) کولڈ ڈرنکس پینا

3) اسٹرو (straw) کے ذریعے پینا

4) چیونگم چبانا

5) ٹافی کو زیادہ زور سے چوسنا

6) مصنوعی دانتوں کے فریم کی تنصیب درست نہ ہونا

7) سگریٹ نوشی