ناپید ہوچکی چوہے کی نسل 30 سال بعد پھر دریافت

497

جون 1991 میں ، لوزون کے جزیرے فلپائن پر واقع آتش فشاں ماؤنٹ پناتبو پھٹا تھا۔ یہ 20 ویں صدی کا دوسرا سب سے طاقتور آتش فشاں کے پھٹنے کا واقع تھا جو ماؤنٹ سینٹ ہیلینس سے دس گنا زیادہ بڑا تھا اور اس کے اثرات تباہ کن تھے۔ لاوا اور راکھ آس پاس کے علاقوں میں داخل ہوگئے اور وادیوں میں 600 فٹ لمبا پرتوں کا تالاب لگا دیا۔

دھماکے کے بعد زبردست طوفان اور مون سون بارشوں نے لینڈ سلائیڈ اور راکھ کے بہاؤ کو جنم دیا جو کئی مہینوں تک جاری رہا۔ آٹھ سو افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور سرسبز جنگلات جو پھٹنے سے پہلے پہاڑ پر محیط تھے تباہ ہوگئے۔

سائنس دان خطے میں تباہی کے کافی عرصے بعد جانوروں کی آبادی کا جائزہ لینے کے لئے آئے اور فلپائن جرنل آف سائنس کے ایک نئے مقالے میں ٹیم نے چوہے کی ایک ایسی نسل کی دوبارہ دریافت کا اعلان کیا جس کے بارے میں سائنس کع ہقین ہوچلا تھا کہ یہ ناپید ہوچکا ہے۔

جب پناتوبو پھٹا تو سن کو یہی لگا کہ چوہے کی ایک یہ چھوٹی سی نسل صرف اسی پہاڑ پر رہتی ہے اور دھماکے کے سبب ناپید ہوچکی ہوگی۔ شکاگو کے فیلڈ میوزیم میں ممالیہ جانوروں کی ماہر اور مصنف لیری ہینی کا کہنا ہے کہ اس کے نتیجے میں ہم نے جو کچھ سیکھا ہے وہ ہمارے لیے انتہائی حیرت انگیز ہے۔