عافیہ پاکستان میں تعلیمی انقلاب لانا چاہتی تھی،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

437

کراچی: عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ پاکستان میں تعلیمی انقلاب لانا چاہتی تھی۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے  “تعلیم کے عالمی دن” کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرعافیہ کا اس بات پر پختہ یقین تھا کہ کرپشن، معاشی بحران، عدم برداشت اور سنگین جرائم جیسے مسائل کا حل تعلیمی اصلاحات میں ہے، ہمارے یہاں اسکول چوہدری اور وڈیروں کے اصطبل اور اوطاق بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے ملک میں مہنگے، متعصب اور فرسودہ نظام تعلیم کی وجہ سے میرٹ کا قتل عام بھی ہورہا ہے،میٹرک اور انٹرکے بعد والدین کی اکثریت اپنے تمام بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلانے کی سکت نہیں رکھتے ہیں۔

ڈاکٹر عافیہ کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم کا مقصد الف ب پ پڑھا نا نہیں بلکہ انسان میں شعور پیدا کرنا، ہونا چاہئے، عافیہ کے نظام تعلیم کا بنیادی مقصد ہی بچوں میں شعور کو بتدریج بڑھانا تھا۔