تقریب حلف برداری کے بعد درجنوں سیکیورٹی اہلکار کورونا کا شکار

297

نئے امریکی صدرجوبائیڈن کی تقریب حلف برداری پر تعینات نیشنل گارڈز پر کورونا نے حملہ کردیا، 100 سے زائد گارڈز میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی نومنتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں میں 100 سے نیشنل گارڈز میں کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد انہیں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ حلف برداری کی تقریب انتہائی سخت سیکورٹی سے گھرے امریکی کیپٹل کے سامنے ہوئی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نہ صرف باہر سے خطرے کا سامنا تھا بلکہ حفاظت پر مامور دستے کے اندرونی حملے کے بڑھتے ہوئے خدشات بھی درپیش تھے۔ بنیادی طور پر امریکی دارالحکومت میں لاک ڈاؤن نافذ رہا جبکہ 25 ہزار سے زائد دستے اور پولیس اہلکار حفاظت پر مامور رہے۔ گلیوں کو ٹینکس کے ذریعے رکاوٹیں لگا کر بند کردیا گیا، نیشنل مال بند، امریکی کیپٹل کمپلیکس کے ارد گرد باڑ لگادی گئی، چوکوں پر چوکیاں قائم کی گئیں جبکہ امریکی خفیہ سروسز تقریب کی انچارج تھیں۔

واضح رہے کہ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے متنبہ کیا تھا کہ تمام ریاستوں میں صدرٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے مسلح احتجاجی مظاہرے ہوسکتے ہیں۔ سفید فام سپرمیسی کی تنظیموں کی جناب سے ریاستی املاک پر حملوں کا خدشہ ہے۔

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کے لیے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں 25 ہزار فوجی تعینات کیے جارہے ہیں یہ فوجی اہلکار پولیس، ایف بی آئی، امریکن سیکریٹ سروس اور نیشنل سیکورٹی ایجنسی(این ایس اے)کے ہزاروں اہلکاروں کے علاوہ ہوں گے۔ ادھر نیشنل گارڈ کے ہزاروں اہلکار 6 جنوری کو صدر ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے امریکی پارلیمان پر حملے کے بعد سے تعینات ہیں۔