کورونا کی دوسری لہر: 24 گھنٹوں میں 43 اموات، فعال کیسز 35 ہزار سے متجاوز

231

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 818 ہوگئی اور 11,247 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز35  ہزار63  ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 239,935، پنجاب میں 152,925 ،بلوچستان میں 18,715، خیبرپختونخواہ 64,945، گلگت بلتستان میں 4,899، اسلام آباد میں 40,629 اور آزاد کشمیر میں 8,770 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھرمیں اب تک 76 لاکھ 2 ہزار 380 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 40 ہزار 403  ٹیسٹ کے دوران 1,927 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 43 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 2,383 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

سندھ میں موزی مرض سے 3,875، پنجاب 4,537، خیبرپختونخوا 1,826، اسلام آباد 463، گلگت بلتستان 102، بلوچستان 192 اورآزاد کشمیر میں 252 اموات ہوئیں جبکہ 4 لاکھ 84 ہزار 508 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 9 کروڑ 87 لاکھ43  ہزار 848 افراد متاثر، 21 لاکھ 16 ہزار 336افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 7 کروڑ 9 لاکھ 17 ہزار457 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔