چینی کمپنی کین سائنو کی پاکستان کو 2کروڑ کورونا ویکسین کی پیشکش

943

اسلام آباد: جنوبی ایشیا کے لوگوں پر ویکسین کے تیسرے مرحلے کے تجربات کے نتائج کچھ دنوں میں متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوم برگ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ویکسین صرف ایک بار لگائی جائے گی، ویکسین کی فراہمی اور قیمت سے متعلق پاکستانی کمپنی کی ترجیحات میں شامل ہوگا،پاکستان پہلے ہی چینی کمپنی سائنو فارم کو 12لاکھ کورونا ویکسین کے آرڈر دے چکا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی وبا سے بچنے کے لیے  سائنو فارم پاکستان کو ویکسین کی فراہمی 31جنوری سے شروع  کردے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 53لاکھ آٹھ سو 18ہے جبکہ کورونا کی وبا سے مرنے والوں کی تعداد 11ہزار2سو47ہے۔