برطانیہ میں 5.4 ملین افراد نے کورونا ویکسین حاصل کرلی

275

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں پانچ اعشاریہ چار ملین افراد نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ برطانیہ میں پانچ اعشاریہ چار ملین افراد نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کرلی اور ملک میں استعمال ہونے والی دونوں ویکسینز موثر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ عائد

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ صحت کے شعبہ پر شدید دباؤ ہے اور کورونا کی نئی قسم سے اموات کا خدشہ زیادہ ہے تاہم کورونا وائرس کی نئی قسم تیزی سے منتقل ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا جانے والوں کیلیے 14 روزہ قرنطینہ لازمی قرار

دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے پریس سیکرٹری میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوگئیں اور انہوں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 35 لاکھ 83 ہزار 907 ہونے کے ساتھ ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 95 ہزار 981 ہوگئی ہے.