براڈشیٹ انکوائری کے ٹی او آرز پارلیمنٹ تیار کرے، رحمان ملک

157

اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و چیئرمین داخلہ کمیٹی رحمان ملک نے کہا ہے براڈشیٹ کیس انکوائری کمیشن کے ٹی او آرز پارلیمنٹ تیار کرے،آئے روز کوئی نہ کوئی کیس سامنے آجاتا ہے جس سے پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ براڈشیٹ کیس انکوائری کمیشن کے ٹی او آرز پارلیمنٹ تیار کرے،آئے روز کوئی نہ کوئی کیس سامنے آجاتا ہے جس سے پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو بتائے کہ بین القوامی سطح پر مختلف ممالک میں پاکستان کیخلاف کتنے کیسز زیرالتوا ہیں، میں یہ سوال پارلیمنٹ ہاؤس میں اٹھا رہا ہوں کہ پاکستان کیخلاف کیسز کی تفصیلات پارلیمنٹ کے سامنے رکھی جائے، 10 سال جنرل مشرف اقتدار میں رہے اور براڈشیٹ معاہدے اس کے دور میں دستخط ہوا ہے اس طرح معاہدوں کا یہ معین وقت ہوتا ہے جس کی پابندی ایک خودمختار ملک کی ذمے داری ہوتی ہے۔