اساتذہ خود کو طلبہ کے لیے نشان منزل اور رول ماڈل بنائیں، صادق جان

112

بدین (نمائندہ جسارت) اساتذہ اپنے بچوں کی تعلیم اور تربیت اس طرح کریں کہ یہ بچے پاکستان کے اچھے شہری بن سکیں، اس کے لیے استاد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اساتذہ خود کو طلبہ کے لیے نشان منزل اور رول ماڈل بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار تنظیم اساتذہ پاکستان کے مرکزی صدر صاحبزادہ محمد صادق جان نے غلام محمد تالپور کالج ٹنڈو باگو ضلع بدین میں اساتذہ کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تنظیم اساتذہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال نے اپنے خطاب میں کہا کہ تنظیم اساتذہ ہر سطح کے اساتذہ کی تنظیم ہے، اساتذہ کے جائز حقوق اور مطالبات کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاتی رہی ہے، طلبہ اور اساتذہ کی ذہنی وفکری تربیت کے ساتھ ساتھ نظریہ پاکستان کی حفاظت کے لیے تنظیم اساتذہ پاکستان سرگرم عمل ہے۔ اس موقع پر تنظیم اساتذہ صوبہ سندھ کے صدر پروفیسر نصراللہ لغاری، صوبائی سیکرٹری پروفیسر رئیس احمد منصوری ودیگر ضلعی ذمے داران بھی موجود تھے۔