ٹنڈوالہٰیار، رند آباد کالونی میں پولیس چیک پوسٹ قائم کرنے پر علاقہ مکینوں کا احتجاج

185

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) رند آباد کالونی میں پولیس چیک پوسٹ قائم کرنے پر علاقے کے مرد خواتین و بچوں کا پولیس کیخلاف احتجاج، احتجاج کے دوران پولیس کی دوڑیں لگ گیں۔ ٹنڈوالہٰیار پولیس بلاجواز ہمارے نوجوانوں اور بزرگوں کو اٹھا کر نامعلوم جگہ منتقل کر کے ہمیں ذہنی ٹارچر دے کر ہم سے لاکھوں روپے بٹور چکی ہے۔ احتجاج کے باعث پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔